Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

کلام، جمعرات، 7 اگست 2025

کِتابِ مُقادّس

خُداوند کے اِن سب بڑے بڑے کاموں کو تُم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔

استثنا 11‏:7

ہم نے دیکھ لِیا ہے اور گواہی دیتے ہیں کہ باپ نے بیٹے کو دُنیا کا مُنّجی کر کے بھیجا ہے۔

١۔یوحنا 4‏:14

استثنا 11 (کِتابِ مُقادّس)

4 اور اُس نے مِصرؔ کے لشکر اور اُن کے گھوڑوں اور رتھوں کا کیا حال کِیا اور کَیسے اُس نے بحرِ قُلزؔم کے پانی میں اُن کو غرق کِیا جب وہ تُمہارا پِیچھا کر رہے تھے اور خُداوند نے اُن کو کَیسا ہلاک کِیا کہ آج کے دِن تک وہ نابُود ہیں۔
5 اور تُمہارے اِس جگہ پُہنچے تک اُس نے بیابان میں تُم سے کیا کیا کِیا۔
6 اور داتنؔ اور اَبِیرامؔ کا جو اِلیابؔ بن رُوبِنؔ کے بیٹے تھے کیا حال بنایا کہ سب اِسرائیلِیوں کے سامنے زمِین نے اپنا مُنہ پسار کر اُن کو اور اُن کے گھرانوں اور خَیموں اور ہر ذِی نفس کو جو اُن کے ساتھ تھا نِگل لِیا۔
7 پر خُداوند کے اِن سب بڑے بڑے کاموں کو تُم نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔
8 اِس لِئے اِن سب حُکموں کو جو آج مَیں تُجھ کو دیتا ہُوں تُم ماننا تاکہ تُم مضبُوط ہو کر اُس مُلک میں جِس پر قبضہ کرنے کے لِئے تُم پار جا رہے ہو پُہنچ جاؤ اور اُس پر قبضہ بھی کر لو۔
9 اور اُس مُلک میں تُمہاری عُمر دراز ہو جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے اور جِسے تُمہارے باپ دادا اور اُن کی اَولاد کو دینے کی قَسم خُداوند نے اُن سے کھائی تھی۔
10 کیونکہ جِس مُلک پر تُو قبضہ کرنے کو جا رہا ہے وہ مُلک مِصرؔ کی مانِند نہیں ہے جہاں سے تُم نِکل آئے ہو۔ وہاں تو تُو بِیج بو کر اُسے سبزی کے باغ کی طرح پاؤں سے نالِیاں بنا کر سِینچتا تھا۔

Read more...(to top)

١۔یوحنا 4 (کِتابِ مُقادّس)

11 اَے عزِیزو! جب خُدا نے ہم سے اَیسی مُحبّت کی تو ہم پر بھی ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھنا فرض ہے۔
12 خُدا کو کبھی کِسی نے نہیں دیکھا۔ اگر ہم ایک دُوسرے سے مُحبّت رکھتے ہیں تو خُدا ہم میں رہتا ہے اور اُس کی مُحبّت ہمارے دِل میں کامِل ہو گئی ہے۔
13 چُونکہ اُس نے اپنے رُوح میں سے ہمیں دِیا ہے اِس سے ہم جانتے ہیں کہ ہم اُس میں قائِم رہتے ہیں اور وہ ہم میں۔
14 اور ہم نے دیکھ لِیا ہے اور گواہی دیتے ہیں کہ باپ نے بیٹے کو دُنیا کا مُنّجی کر کے بھیجا ہے۔
15 جو کوئی اِقرار کرتا ہے کہ یِسُوع خُدا کا بیٹا ہے خُدا اُس میں رہتا ہے اور وہ خُدا میں۔
16 جو مُحبّت خُدا کو ہم سے ہے اُس کو ہم جان گئے اور ہمیں اُس کا یقِین ہے۔
خُدا مُحبّت ہے اور جو مُحبّت میں قائِم رہتا ہے وہ خُدا میں قائِم رہتا ہے اور خُدا اُس میں قائِم رہتا ہے۔
17 اِسی سبب سے مُحبّت ہم میں کامِل ہو گئی ہے تاکہ ہمیں عدالت کے دِن دِلیری ہو کیونکہ جَیسا وہ ہے وَیسے ہی دُنیا میں ہم بھی ہیں۔

Read more...(to top)

Other Bible Editions

Select...

English Standard Version

Your eyes have seen all the great work of the Lord that he did.

Deuteronomy 11:7

We have seen and testify that the Father has sent his Son to be the Savior of the world.

1 John 4:14

استثنا 11 (English Standard Version)

4 and what he did to the army of Egypt, to their horses and to their chariots, how he made the water of the Red Sea flow over them as they pursued after you, and how the Lord has destroyed them to this day,
5 and what he did to you in the wilderness, until you came to this place,
6 and what he did to Dathan and Abiram the sons of Eliab, son of Reuben, how the earth opened its mouth and swallowed them up, with their households, their tents, and every living thing that followed them, in the midst of all Israel.
7 For your eyes have seen all the great work of the Lord that he did.
8 “You shall therefore keep the whole commandment that I command you today, that you may be strong, and go in and take possession of the land that you are going over to possess,
9 and that you may live long in the land that the Lord swore to your fathers to give to them and to their offspring, a land flowing with milk and honey.
10 For the land that you are entering to take possession of it is not like the land of Egypt, from which you have come, where you sowed your seed and irrigated it, like a garden of vegetables.

Read more...(to top)

١۔یوحنا 4 (English Standard Version)

11 Beloved, if God so loved us, we also ought to love one another.
12 No one has ever seen God; if we love one another, God abides in us and his love is perfected in us.
13 By this we know that we abide in him and he in us, because he has given us of his Spirit.
14 And we have seen and testify that the Father has sent his Son to be the Savior of the world.
15 Whoever confesses that Jesus is the Son of God, God abides in him, and he in God.
16 So we have come to know and to believe the love that God has for us. God is love, and whoever abides in love abides in God, and God abides in him.
17 By this is love perfected with us, so that we may have confidence for the day of judgment, because as he is so also are we in this world.

Read more...(to top)