Skip navigation and move to Contents...
Bible 2.0 Scripture explains itself Bible 2.0

"The Word" from bible2.net – two complementary Bible verses for each day of the year

  • for your daily Bible reading: two verses complement each other
  • display God's word on your website
  • read God's word in dialects

کلام، منگل، 14 مئی 2024

تُو کیوں خُدا سے جھگڑتا ہے؟ کیونکہ وہ اپنی باتوں میں سے کِسی کا حِساب نہیں دیتا۔ کیونکہ خُدا ایک بار بولتا ہے بلکہ دو بار۔ خواہ اِنسان اِس کا خیال نہ کرے۔

ایوب 33‏:13‏-14

تُو اُس کی مِہربانی اور تحمُّل اور صبر کی دَولت کو ناچِیز جانتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ خُدا کی مِہربانی تُجھ کو تَوبہ کی طرف مائِل کرتی ہے؟

رومیوں 2‏:4

ایوب 33

12 دیکھ مَیں تُجھے جواب دیتا ہُوں۔ اِس بات میں
تُو حق پر نہیں
کیونکہ خُدا اِنسان سے بڑا ہے۔
13 تُو کیوں اُس سے جھگڑتا ہے؟
کیونکہ وہ اپنی باتوں میں سے کِسی کا حِساب نہیں دیتا۔
14 کیونکہ خُدا ایک بار بولتا ہے
بلکہ دو بار۔ خواہ اِنسان اِس کا خیال نہ کرے۔
15 خواب میں۔ رات کی رویا میں
جب لوگوں کو گہری نِیند آتی ہے
اور بِستر پر سوتے وقت۔

رومیوں 2

3 اَے اِنسان! تُو جو اَیسے کام کرنے والوں پر اِلزام لگاتا ہے اور خُود وُہی کام کرتا ہے کیا یہ سمجھتا ہے کہ تُو خُدا کی عدالت سے بچ جائے گا؟
4 یا تُو اُس کی مِہربانی اور تحمُّل اور صبر کی دَولت کو ناچِیز جانتا ہے اور نہیں سمجھتا کہ خُدا کی مِہربانی تُجھ کو تَوبہ کی طرف مائِل کرتی ہے؟
5 بلکہ تُو اپنی سختی اور غَیر تائِب دِل کے مُطابِق اُس قہر کے دِن کے لِئے اپنے واسطے غضب کما رہا ہے جِس میں خُدا کی سچّی عدالت ظاہِر ہو گی۔

"The Word" from bible2.net

  • two complementary Bible verses for each day of the year
  • nicely arranged on multiple lines for readability
  • on your smartphone, tablet or computer, as an e-book or screen saver
  • on your website
  • in more than 25 languages and Bible editions
  • free of cost
  • The Word is just a foretaste of the complete Bible, providing a daily impulse for a personal encounter with God.

More About us...